سپریم کورٹ میں پانچ نئے ججوں نے آج حلف لیا،اس کے ساتھ ہی عدالت عظمی میں کل ججوں کی تعداد 28ہوگئی۔صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے گزشتہ دنوں ان پانچوں ججوں کے نام پر اپنی مہر لگائی تھی۔حلف برداری کرنے والے ججوں میں
مدراس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کشن
کول،راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نوین سنہا،چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے چیف
جسٹس دیپک گپتا،کیرالہ ہائی کورٹ چیف جسٹس موہن ایم شانتنا گودر اور کرناٹک
ہائی کورٹ کے جج ایس عبدل نظیر شامل ہیں۔